نیویارک (اردو ٹائمز) کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی، نوبیل انعام پر وائٹ ہا ئو س برہم
Share

نیویارک (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )نوبیل امن انعام کے حالیہ اعلان کے بعد وائٹ ہاس نے اس بات پر ردِعمل ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر یہ انعام نہیں دیا گیا۔وائٹ ہاس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، جنگوں کا خاتمہ کریں گے اور انسانی جانیں بچائیں گے۔وائٹ ہا ئو س کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اسٹیون چونگ نے نوبیل کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں کئی اہم سفارتی اقدامات کیے گئے جنہوں نے مشرقِ وسطی سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے امکانات کو بڑھایا، تاہم نوبیل کمیٹی نے ایک بار پھر ان کی کوششوں کو تسلیم نہیں کیا۔واضح رہے کہ نوبیل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو دیا گیا ہے، جنہیں وینزویلا میں جمہوریت اور شہری حقوق کے لیے انتھک جدوجہد پر یہ اعزاز دیا گیا۔