LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا بیان سامنے آگیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیئرمین نوبیل کمیٹی یورگن واٹنے کا ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ دینے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ بارہا خود کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دیتے رہے اور نہ ملنے کو امریکا کی توہین کہا۔ْ
اس پر چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا کہ نوبیل امن انعام دینے کی طویل تاریخ میں کمیٹی نے مختلف مہمات دیکھی ہیں اور کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں لوگ امن پر اپنی رائے دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی ایک ایسے کمرے میں بیٹھتی ہے جس کی دیواروں پر تمام سابق انعام یافتہ لوگوں کی تصویریں آویزاں ہیں جو جرات اور دیانتداری کی علامت ہے، اسی جذبے کے تحت فیصلہ الفریڈ نوبیل کے نظریات اور وصیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X