قاہرہ (اردو ٹائمز) مصری صدر کی ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی معاہدے کی صورت میں دستخطی تقریب میں شرکت کی دعوت
Share

قاہرہ (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ ہونے کی صورت میں امریکی صدر ٹرمپ کودستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق مصری صدر نے کہا ہے کہ اگر غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوجاتا ہے تو صدر ٹرمپ کو جنگ بندی معاہدیکی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔
خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے پر مذاکرات مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں آج ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن، قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیووٹکوف نے شرکت کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے علاوہ دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے وفد نے بھی آج مذاکرات میں شرکت کی۔