LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) عوام کیلئے خوشخبری: 4 سال سے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی گئی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کی سہولت کے لیے گیس کے گھریلو کنکشنز سے پابندی ہٹالی، ایل این جی کنکشنز کیلئے منظوری دے دی گئی ہے۔اسلام آباد ریجنل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا کہنا تھا کہ اس سال تین لاکھ کنکشن کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اور اگلے سال سے ہر سال 6 لاکھ گھریلو صارفین کو کنکشن کی سہولت دی جائے گی۔

اس حوالے سے ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفیسوں میں مانیٹرنگ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس بنائے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دو لاکھ 45 ہزار افراد کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے سے جمع تھے۔جن کے ڈیمانڈ نوٹس جمع تھے ان کو خط لکھ دیئے گئے ہیں۔ایل پی جی سلنڈر ہماری ایل این جی سے 30 فیصد مہنگا ہے۔

صارفین کو سلنڈر خریدنا نہیں پڑے گا۔گیس گھروں پر دستیاب ہو گی۔عوام کسی کے چنگل میں نہ آئیں بلکہ براہ راست آن لائن اور دفاتر میں آکر درخواستیں دیں۔ یہ گیس دوسری گیس کے مقابلے میں 30 فیصد مہنگی ہے۔جس کی قیمت بتیس سو روپے فی ایم ایم بی ٹو یو ایل این جی مقررکی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X