قاہرہ (اردو ٹائمز) اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل
Share

قاہرہ (اردو ٹائمز): (آئی پی ایس) غزہ میں اسرائیل کی لامتناہی بربریت کے بعد جنگ بندی معاہدہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے نافذ العمل ہو گیا جس کا عالمی رہنماؤں نے خیرمقدم کیا ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اہم لمحہ ہے، شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیش رفت غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے، مصری وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی آج پیرس روانہ ہوں گے، وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مصری صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی قائم کرنے اورجنگ کے خاتمے کامعاہدہ طے پایا گیا، اسرائیلی عہدیدار کے مطابق غزہ سے20اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتواریا پیرکومتوقع ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اطلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو سال کی تکالیف کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا، دنیا امن کی فتح کے تاریخی لمحے کا مشاہدہ کررہی ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے کی منظوری کیلئے سکیورٹی کابینہ اورحکومت کا اجلاس آج شام طلب کررکھا ہے۔