لاہور (اردو ٹائمز) چوہدری عبد الرؤف چئیرمین فئیر گروپ کو 8 ، ویں ایشین بزنس ایوارڈز کیلئے منتخب کر لیا گیا – پیر سید سہیل بخاری
Share
لاہور (اردو ٹائمز) 8 ، ویں ایشین بزنس ایوارڈز کی ایوارڈز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق چوہدری عبد الرؤف چئیرمین فئیر گروپ کو 8 ، ویں ایشین بزنس ایوارڈز شعبہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان چیئرمین ایواڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخار ی سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے کیا ہے ۔ انہو ں نے بتایا ہے کہ 8 ، ویں ایشین بزنس ایوارڈز کی تقریب 17 ، فروری 2026ء کو پلاک کے اشتراک سے پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں شایان شان اور پُروقار طریقے سے منعقد کی جائے گی – پیر سید سہیل بخاری نے بتایا کہ 7 ،ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب 23 ، دسمبر 2024ء کو منعقد کی گئی تھی – اور ابھی ایوارڈز کی سلیکشن جار ی ہے تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیات شرکت کریں گے اور ملک کے نامور فنکار پرفارم کریں گے ۔وفاقی وصوبائی وزراء ممبران قومی اسمبلی اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے –
شعبہ نشرواشاعت
0323-8441997

