اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی دارالحکومت کے علا قہ کھنہ پل میں موبائل مارکیٹ میں تاجر برادری کے الیکشن میں چاند تارہ گروپ کے پینل میں سے شاہ خالد ،عبدالرحمن قریشی و دیگر نے حصہ لیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی دارالحکومت کے علا قہ کھنہ پل میں موبائل مارکیٹ میں تاجر برادری کے الیکشن میں چاند تارہ گروپ کے پینل میں سے شاہ خالد ،عبدالرحمن قریشی و دیگر نے حصہ لیا جبکہ شاہین گروپ میں سے ملک انیس گروپ میدان میں اترے تھے،الیکشن پولنگ کے بعد چاند تارہ گروپ نے کامیابی حاصل کر لی اورشاہین گروپ تین ووٹوں سے ہار گیا،گزشتہ روز منگل کو موبائل مارکیٹ میں تاجر برادری کے الیکشن منعقد ہوئے جس میں چاند تارہ گروپ اور شاہین گروپ کے درمیان الیکشن ہوا جس میں کل 99 ووٹرز نے حصہ لیا اور چاند تارہ گروپ نے اکتیس جبکہ شاہین گروپ کو 28ووٹ ملے ،الیکشن رزلٹ کے بعد ہارنے والے گروپ نے جیتنے والے دوستوں کو مبارکباد دی اور تمام ووٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا

