LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) انڈس اے آئی ویک میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے جدید ترین اے آئی سہولیات نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

Share

اسلام آباد، 8 فروری 2026 (اردو ٹائمز): پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) مصنوعی ذہانت کے قومی پلیٹ فارم، انڈس اے آئی ویک 2026 میں شریک ہوگی، جہاں کمپنی کی جانب سے ملک کے ارتقائی اے آئی ایجنڈے کی معاونت کے لیے صنعتی نقطۂ نظر اور عملی اے آئی ایپلی کیشنز نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔
اس ایونٹ میں پی ٹی سی ایل ایک ٹیلی کام ادارے سے ایک اے آئی سے تقویت یافتہ ٹیک کمپنی کی جانب اپنے ارتقا کا مظاہرہ کرے گی، جسے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں ذمہ دارانہ، قابلِ توسیع اور مقامی تقاضوں سے ہم آہنگ مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے مشن میں عالمی ڈیجیٹل کمپنی ’ ای اینڈ‘کی حمایت حاصل ہے۔ پی ٹی سی ایل اس وقت پاکستان کے جدید ترین اے آئی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مصروفِ عمل میں ہے اور اعلیٰ کارکردگی والے جی پی یو کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، تاکہ اے آئی اسٹیکس کو مضبوط اور جدید کمپیوٹنگ، ڈیٹا پروسیسنگ اور جدید ترین اے آئی ورک لوڈز کو ممکن بنایا جا سکے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے صنعتی نمائش میں مصنوعی ذہانت پر مبنی آٹھ عملی کیسز پیش کیے جائیں گے، جن میں چار ای اینڈ کے زیرِ انتظام، تین پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز، اور ایک سماعت سے محروم افراد کی شمولیت پر مرکوز اے آئی استعمال کا کیس کنیکٹ ہیئر کی جانب سے شامل ہوگا، جو آپریشنل، انٹرپرائز اور جامع ڈیجیٹل ماحول میں اے آئی کے حقیقی دنیا میں اطلاق کو اجاگر کرے گا۔
اے آئی سمٹ سے صدر و سی ای او، پی ٹی سی ایل و یوفون، حاتم بامطرف ایک کلیدی خطاب بھی کریں گے جس میں اے آئی کے شعبے میں پیش رفت کو قومی ترقی میں بدلنے اور پاکستان کی طویل مدتی ڈیجیٹل اور معاشی ترقی میں انڈسٹری کے کردار پر بات کی جائے گی۔ ان کے ساتھ موتیح چغلیل، چیف کلاؤڈ آفیسر، ای اینڈ انٹرپرائز بھی ایک پینل مباحثے میں شرکت کریں گے۔
پی ٹی سی ایل کی اس سمٹ میں شرکت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ ، اور طویل مدتی قومی ترجیحات کے فروغ کے ذریعے حکومتِ پاکستان اور وسیع تر اے آئی ایکو سسٹم کی معاونت کے کمپنی کے مسلسل عزم کی عکاس ہے۔
ختم شد۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X