LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی حکومت نے پاکستان کی سول آرمڈ فورسز کے لیے ایک تاریخی روٹیشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(عباس بیگ مرزا) وفاقی حکومت نے پاکستان کی سول آرمڈ فورسز کے لیے ایک تاریخی روٹیشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جسے ایک اہم انتظامی اور ادارہ جاتی اصلاح قرار دیا جا رہا ہے وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر اس پالیسی کی توثیق کی ابتدائی مرحلے میں پاکستان رینجرز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں کو ایک دوسرے کے درمیان روٹیشن پر تعینات کیا جائے گا۔ منظور شدہ منصوبے کے تحت پنجاب اور سندھ کی رینجرز یونٹس کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تعینات کیا جائے گا، جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایف سی اہلکاروں کو سندھ اور پنجاب میں تعیناتی دی جائے گی اس روٹیشن پالیسی سے مختلف فورسز کے درمیان باہمی رابطہ، پیشہ ورانہ تجربہ اور آپریشنل صلاحیت میں بہتری آئے گی۔ مختلف ماحول اور علاقوں میں خدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کر کے حکومت صوبوں میں داخلی سلامتی کے انتظام کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانا چاہتی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X