LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) دارالحکومت کے مضافاتی علاقے ترلائی کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(عباس بیگ مرزا) دارالحکومت کے مضافاتی علاقے ترلائی کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے’ آئی جی اسلام آباد کے کزن کزن کا بیٹا بھی ترلائی دھماکے میں شہید ‘ وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی پمز اسپتال میں زخمیوں کو رکھنے کی گنجائش ختم ہونے کے باعث زخمیوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ‘ عینی شاہدین نے بتایا کہ امام بارگاہ میں دھماکا جمعے کی نماز میں دوسری رکعت کے دوران اس وقت ہوا جب نمازی سجدے میں تھے حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، خود کش حملہ آور نے اسی دوران خود کو مرکزی دروازے پر اڑا لیا وزیراعظم شہباز شریف نے ترلائی میں امام بارگاہ کے اندر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پرافسوس کا اظہار کیا وزیراعظم نے زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیرصحت کو معاملے کی نگرانی کا حکم دیا ہےوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے نمازِ جمعہ کے دوران مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ بلوچستان کے لوگ اس کرب سے ناواقف نہیں، ہم جانتے ہیں کہ دہشتگردی کا زخم کتنا گہرا ہوتا ہے۔ شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X