اسلام آباد (اردو ٹائمز) مزدوررہنماؤں کا پاکستان ورکرزفیڈریشن کے وائس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کے بھتیجے کی وفات پر اظہارتعزیت
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سرپرست اعلی چوہدری محمد یٰسین، جنرل سیکرٹری اسد محمود،چیئرمین عبدالرحمن عاصی، صدر شوکت علی انجم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سرفراز ملک، منیر حسین بٹ، چوہدری بلال محمود، اسد الرحمن عاصی و دیگر مزدور رہنماؤں نے وائس چیئرمین پاکستان ورکرز فیڈریشن چوہدری محمد اشرف کے بھتیجے کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر دعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جواہر رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

