ہری پور (اردو ٹائمز) عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور
Share
ہری پور (اردو ٹائمز) عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور
منشیات فروشوں،قبضہ مافیا،سود کا کاروبار کرنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ سٹی کی حدود چمن پارک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں علماء اکرام ،علاقہ معززین اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی سعید یدون ،ڈی ایس پی ٹریفک فیصل حفیظ ،ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اہل علاقہ نے درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔
ڈی پی او ہری پور نے موقع پر حل طلب مسائل سے متعلق افسران کو فوری احکامات جاری کیے ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔جرائم یشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔منشیات فروشی ایک لعنت ہے ۔علماءاکرام اپنے ممبر کے زریعے لوگوں کو منشیات سے بچاؤ سے متعلق اگاہ کریں عوامی تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقے کو جرائم سے پاک کرسکتے ہیں۔ہری پور کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم ہے ۔ضلع بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے ۔ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے جامع پلان تشکیل دیا جائے گا۔پبلک لیزان کمیٹیوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔
عوامی مسائل کو ان کی دیلیز پر حل کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم کا اغاز کیا ہے جو ضلع بھر میں جاری رہے گا ۔بعد ازاں کھلی کچہری کے اختتام پر ہری پور میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔














