راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او سید خالد ہمدانی کا وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کا دورہ
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او سید خالد ہمدانی کا وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کا دورہ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج و معالجہ کے معیار اور انتظامات کا جائزہ لیا،پی کے ایل آئی میں جدید طبی سہولیات اور مریض دوست ماحول قابلِ تحسین ہے، سی پی اوسیدخالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کا دورہ کیا، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی)میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج و معالجہ کے معیار اور انتظامات کا جائزہ لیا،سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی میں جدید طبی سہولیات اور مریض دوست ماحول قابلِ تحسین ہے،عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں موثر و بہترین کاوشیں عوام کے لیے حقیقی سہولت فراہم کر رہی ہیں، ملک و قوم کی ترقی میں صحت و تعلیمی سہولیات کا ہونا ایک لازمی جزو ہے سی پی او راولپنڈی نے وفاقی وزیر حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کو صحت کے شعبے میں نمایاں کردار پر مبارکباد دی۔


