راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آفتاب شاہ کا ہمراہ پولیس ٹیم منشیات سپلائرز کے خلاف گھیرا تنگ ، 3 منشیات سپلائر گرفتار
Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آفتاب شاہ کا ہمراہ پولیس ٹیم منشیات سپلائرز کے خلاف گھیرا تنگ ، 3 منشیات سپلائر گرفتار، ہیروئن،آئس اور چرس برآمد، منشیات سپلائرز سے 3 کلو سے زائد منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرواہ نے ہمراہ پولیس علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مزید 3 منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ہیروئن،آئس اور چرس برآمد کر لی، زیر حراست افراد سے 1 کلو 260 گرام ہیروئن، 550 گرام آئس اور 1 کلو 660 گرام چرس برآمد ہوئی،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔