LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) فتح جنگ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے سابق جنرل سیکرٹری بار سیّد وصی شاہ کی سربراہی میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا سے اہم ملاقات کی

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز)– فتح جنگ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے سابق جنرل سیکرٹری بار سیّد وصی شاہ کی سربراہی میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارھن خان، تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود اور ڈی ایس پی فتح جنگ بھی موجود تھے۔

ملک شہزاد، نظام خان اور ملک اشرت بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔ وکلاء نے عدالتوں میں پیش آنے والے مسائل، سیکیورٹی کے خدشات اور مقدمات کی بروقت سماعت کے امور اجاگر کیے۔ آر پی او نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پولیس اور وکلاء کے باہمی رابطے سے عدالتی نظام مزید شفاف اور مؤثر ہوگا۔

ڈی پی او اٹک سردار موارھن خان اور ڈی ایس پی فتح جنگ نے کہا کہ پولیس فورس وکلاء کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گی، جبکہ چوہدری شفقت محمود نے وکلاء اور پولیس کے مضبوط تعلقات کو قانون کی بالادستی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور اداروں میں اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

یہ ملاقات وکلاء اور پولیس کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر انصاف کی فراہمی میں بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X