کراچی (اردو ٹائمز): سونے کی قیمتوں میں آج عالمی و مقامی مارکیٹوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 243 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 767ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج جمعرات کے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے فی تولہ ہوگئی۔
فی تولہ قیمت کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 20 ہزار 833 روپے کی کمی واقع ہونے سے نئی قیمت گھٹ کر 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں چاندی بھی سستی ہو گئی اور فی تولہ چاندی 760 روپے کم ہوکر 7 ہزار 734 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 652 روپے کی کمی کے ساتھ 6 ہزار 630 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

