LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق 10 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 30 سے زائد ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں اور فائر فائٹرز کا فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ روات انڈسٹریل اسٹیٹ کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ بڑے درجے کی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ تمام ضلع کے ریسکیو فائر فائٹرز کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ مزید ریسکیو فائر ٹینڈرز کو بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹری میں ہی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X