اسلام آ باد (اردو ٹائمز) پولیس تھانہ کراچی کمپنی اور شمس کا لو نی کی جر ائم پیشہ عنا صر کےخلاف موثر کارروائیاں ۔
Share
اسلام آ باد (اردو ٹائمز) پولیس تھانہ کراچی کمپنی اور شمس کا لو نی کی جر ائم پیشہ عنا صر کےخلاف موثر کارروائیاں ۔
موٹر سائیکل چوری اور شہر یو ں کو لو ٹنے کی وارداتو ں میں ملوث دومنظم گر وہو ں کے دو ارکان کو گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے لو ٹی گئی نقدی اور چار مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی اورتھا نہ شمس کا لو نی پولیس ٹیموں نے مو ٹر سائیکل چوری اور شہر یو ں کو اسلحہ کی نوک پر لو ٹنے کی وارداتوں میں ملوث دو منظم گر وہو ں کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چار مسروقہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں،مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طار ق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو قیمتی اشیاءسے محروم کرنے والے ملزمان کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی



