اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے دو گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے دو گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے،اس سلسلے میں تھانہ کر پا اور تھا نہ سبزی منڈی پولیس ٹیموں کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ ان کے بچے لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے،شہریو ں کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا



