راولپنڈی (اردو ٹائمز) آزاد پتن کے علاقے میں ہائی ایس ٹریفک حادثہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) آزاد پتن کے علاقے میں ہائی ایس ٹریفک حادثہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،چیف ٹریفک افیسر سے رپورٹ طلب، ایس ایس پی آپریشنز اور چیف ٹریفک آفیسر کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت، ایس ایس پی آپریشنز اور چیف ٹریفک آفیسر موقعہ پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد پتن کے علاقے میں ہائی ایس ٹریفک حادثہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک افیسر سے رپورٹ طلب کی،سی پی او نے ایس ایس پی آپریشنز اور چیف ٹریفک آفیسر کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی تھی، ایس ایس پی آپریشنز اور چیف ٹریفک آفیسر موقعہ پر موجود ہیں،ایس ایس پی آپریشنز تمام انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں،ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر موجود ہیں،ابتدائی تحقیقات کے مطابق 5 افراد محمد ادریس،باسط،سجاد،ظفر اقبال،محمد لیاقت کو ریسکیو کیا گیا ہے جبکہ خاتون سمیت 3 افراد فاطمہ،نعیم،عدیل کی ڈیڈ باڈیز نکالی گئی ہیں زخمیوں اور نعشوں کوہسپتال منتقل کیا گیا ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے مقامی پولیس اور ریسکیو اداروں کا آپریشن جاری ہے۔



