LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا کہ ہے قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(عباس بیگ مرزا) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا کہ ہے قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں’ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا جس دوران انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی’ فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا، چیف آف ڈیفنس فورسز نے فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی تعریف کی’ چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کی اور ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا’ چیف آف ڈیفنس فورسز نے جوانوں کی سخت گیر مشن پر مبنی تربیت کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، انتہا پسند نظریات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X