LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) پٹرولیم پولیس نے خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتاری

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) پٹرولیم پولیس نے خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتاری

پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی جانب سے ریجنل آفیسر ایس پی فیصل سلیم کی زیرِ نگرانی جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے دو خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پہلی کارروائی کے دوران پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کے ڈیوٹی آفیسر رستم عباس ASI نے معمول کے گشت و چیکنگ کے دوران EPP ایپ کے ذریعے ایک مشتبہ شخص ایاز علی ولد بصیر خان سکنہ سرخ ڈھیری، مردان کا شناختی کارڈ چیک کیا، جو مقدمہ نمبر 50/22 بجرم 302/34 تھانہ رحمانیہ ضلع گجرات میں اشتہاری مجرم پایا گیا۔ مجرم کو موقع پر گرفتار کر کے حسبِ ضابطہ تھانہ سوہاوہ حوالات میں بند کر دیا گیا۔

دوسری کارروائی کے دوران پٹرولنگ پوسٹ خوشحال گڑھ کے ڈیوٹی آفیسر سمیر بٹ ASI نے دورانِ گشت و چیکنگ EPP ایپ کے ذریعے ایک شخص حضرت اللہ ولد ہارون بادشاہ قوم پٹھان، ساکن تحصیل بانڈہ داود شاہ ضلع کرک کا شناختی کارڈ چیک کیا، جو مقدمہ نمبر 33/25 مورخہ 22-03-25 بجرم 302/324/34 ت۔پ تھانہ گولڑہ روڈ، ضلع اسلام آباد میں اشتہاری مجرم ظاہر ہوا۔ مذکورہ مجرم کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر کے تھانہ جنڈ ضلع اٹک حوالات میں بند کر دیا گیا۔

 

ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی، ایس پی فیصل سلیم نے کامیاب کارروائی پر متعلقہ اہلکاران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X