LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ریلویز پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں 468 افسران و اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ — وزیرِ ریلویز محمد حنیف عباسی مہمانِ خصوصی

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ریلویز پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں 468 افسران و اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ — وزیرِ ریلویز محمد حنیف عباسی مہمانِ خصوصی

ریلویز پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں 68ویں ریکروٹ، 7ویں انٹرمیڈیٹ، 6ویں ڈرل انسٹرکٹر اور پہلے سب انسپکٹر لیگل کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، جس میں 468 افسران و اہلکاروں بشمول 97 خواتین نے کامیابی سے تربیت مکمل کی۔
وزیرِ ریلویز نے شاندار پریڈ کا معائنہ کیا اور ڈی آئی جی ٹریننگ عبدالرب چودھری، پرنسپل والٹن اسکول اقصیٰ رسول اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

چھ ماہ کے تربیتی پروگرام میں جوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق جوڈو، کراٹے، سیلف ڈیفنس، ویپن ہینڈلنگ، فائرنگ، فزیکل فٹنس، فوجداری قوانین اور سیکیورٹی کی تربیت دی گئی، جبکہ ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے ٹرینیز کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔

آئی جی ریلویز پولیس نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ والٹن ٹریننگ اسکول سے ریلویز پولیس کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے اور اے این ایف کے اہلکار بھی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے 1500 سیٹوں پر بھرتی کی اجازت دینے پر وزیرِ ریلویز کا شکریہ ادا کیا اور استدعا کی کہ نئی بھرتیوں کو مستقل کیا جائے، اسکیل اپ گریڈ کیے جائیں اور بینڈ اسٹاف کی بھرتی کی اجازت دی جائے۔

وزیرِ ریلویز محمد حنیف عباسی نے خطاب میں پاس آؤٹ ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور لگن سے انجام دیں اور ٹریننگ اسکول سے حاصل کردہ علم کو عملی طور پر بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی ریلویز کی قیادت میں فورس نے نمایاں بہتری دکھائی ہے— بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کارروائیاں، اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی قابلِ تحسین ہیں۔

وزیر نے بتایا کہ ریلویز پولیس کے 37 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جن میں سے چند کو قائداعظم/پاکستان پولیس میڈلز سے نوازا گیا۔ انہوں نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے باوجود فورس کے حوصلے کو سراہا اور آئی جی کی سفارشات پر بھرتیوں کی مستقل بنیاد، اسکیل اپ گریڈیشن اور بینڈ اسٹاف کی منظوری کا اعلان کیا۔

تقریب کے اختتام پر وزیرِ ریلویز نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں — سمیع اللہ (کوئٹہ)، عدیل احمد، رقیہ الطاف (راولپنڈی)، عبدالغفور (کراچی)، حماد (لاہور)، مسرور علی (پشاور)، شہباز علی (سکھر) اور زین عالم (ورکشاپس ڈویژن) — کو اسناد و انعامات سے نوازا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X