راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ تھانہ کلر سیداں عاقب رزاق کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ تھانہ کلر سیداں عاقب رزاق کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، دس روز قبل گن پوائنٹ پر شہری سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے 8 افراد گرفتار،مسروقہ رقم 11 ہزار 500 روپے اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس روز قبل گن پوائنٹ پر شہری سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا،مسروقہ رقم 11 ہزار 500 روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، زیر حراست افراد قبل ازیں اقدام قتل،ضرر،ہوائی فائرنگ کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہیں،کلر سیداں پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کاکہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

