LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ ہمک پولیس نے رات گئے دوکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کرنے والے 02 افراد کو گرفتار کرلیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ ہمک پولیس نے رات گئے دوکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کرنے والے 02 افراد کو گرفتار کرلیا ۔
برکت علی اے ایس آئی ہمراہ انجم نثار H/C نے ملزمان کو گرفتار کر کے کریانہ سٹور سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ہمک کی حدود روات بازار میں آئے روز رات گئے مختلف دکانوں سے تالے توڑ کر سامان چوری هو جاتا تھا جو نامعلوم ملزمان مارکیٹ سیکورٹی گارڈز اور ہمک پولیس کیلئے چیلنج بنے ہوئے تھے جس پر ایس ایچ او ہمک عرفان عباس نے برکت علی اے ایس آئی معہ انجم نثار H/C پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا پولیس ٹیم نے مختلف زرائع بروۓ کار لاتے ہوئے 02 ملزمان فیض السلام ۔ محمد لقمان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش کریانہ سٹور سے چوری کیا گیا سامان برآمد کر لیا جبکہ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ھے ایس پی سواں زون نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی جبکہ اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو اچھے انداز میں سراہا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X