ہری پور (اردو ٹائمز) حلقہ این اے اٹھارہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گر گئی
Share
ہری پور (اردو ٹائمز) حلقہ این اے اٹھارہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گر گئی ، مسلم لیگ ن ممبر صوبائی کونسل سیٹھ نوید اصغر نے آج ہریپور بازار کے دورے کے موقع پر خان برادران کے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ، تاجر رہنما سیٹھ حافظ بلال بھی قاضی اسد گروپ سے اپنی گہری رفاقت ختم کر کے بھرپور طریقے سے خان برادران کے قافلے میں شامل ہو گئے۔
یوسف ایوب خان اور عمر ایوب خان، شائد امین خان نے سیٹھ برادران و مشران کا شکریہ ادا کیا
اس پر مسرت موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،، فتح کی نوید کے طور پر کبوتر بھی
آزاد کیے گئے اور پھولوں کی پتیوں کی بارش کی گئی
یوسف ایوب خان اپنی خصوصی محبتوں کا اظہار کر رہے ہیں







