LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج رانا عبدالرحمان کی سربراهی میں پولیس ٹیم موثر کارروائ

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج رانا عبدالرحمان کی سربراهی میں پولیس ٹیم موثر کارروائی، دو ماہ قبل شہری کے گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین،مدعی مقدمہ کا ماموں زاد ہی چور نکلا،مسروقہ طلائی زیورات و غیر ملکی کرنسی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 30 لاکھ روپے اور دس لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات برآمد۔تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دو ماہ قبل شہری کے گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین کردیا،مدعی مقدمہ کا ماموں زاد ہی چور نکلا،مسروقہ طلائی زیورات و غیر ملکی کرنسی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 30 لاکھ روپے اور دس لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات برآمد کرلیے، زیرحراست شخص نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہوکر چوری کی واردات کی تھی،مدعی کو اپنی گھریلو ملازمہ پر شک تھا،پولیس نے تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھایا تو مدعی کا ماموں زاد ہی چور نکلا،زیر حراست کے انکشاف و نشاندہی پر رقم و طلائی زیورات برآمد کرلیے گئے،ایس پی پوٹھوہار کاکہنا تھاکہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X