راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ آراے بازار ملک کاشف کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کارروائی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ آراے بازار ملک کاشف کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کارروائی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، 2 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم 16 ہزار 200 روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، زیر حراست گینگ سے2 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم 16 ہزار 200 روپے برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کاکہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

