اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف نے ضیاء مسجد مویشی منڈی کے سکیورٹی، پارکنگ اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف نے ضیاء مسجد مویشی منڈی کے سکیورٹی، پارکنگ اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا،اور افسران کو الرٹ رہتے ہوئے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف نے ضیاءمسجد مویشی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور مویشی منڈی میں کیے گئے سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران نے سکیورٹی پلان، داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی،ایس پی سواں زون نے سکیورٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا جبکہ شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور مویشی منڈی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈی میں آنے والے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سکیورٹی کے تمام امور کو انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیا جائے،تمام افسران مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر مربوط سکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے جبکہ پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کو موثر بنا کر شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے،اسی طرح پولیس افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں فوری کارروائی کو یقینی بنائیں



