LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنما ئو ں نے سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا، دونوں رہنماں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور خارجہ پالیسی پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات صدر آصف زرداری اور لیگی رہنماں کے درمیان نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے درمیان مخالفانہ بیان بازی روکنے پراتفاق ہوگیا تھا۔صدر آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی تھی جس میں معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیاگیا تھا۔یاد رہے کہ سیلاب زدگان کیلئے عالمی امداد کے مشورے سے شروع ہونے والے سیاسی جھگڑے میں صرف ایک دوسرے پر تنقید ہی نہیں ہوئی بلکہ بات اس سے بھی کہیں آگے بڑھ چکی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X