راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس کی اہم کارروائی،مذہبی سیاسی جماعت کے پرتشدد احتجاج و ریلی کے لئے خطرناک اشیاء کی ترسیل کرنے والے دو افراد گرفتا
Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی،مذہبی سیاسی جماعت کے پرتشدد احتجاج و ریلی کے لئے خطرناک اشیاء کی ترسیل کرنے والے دو افراد گرفتار، ڈنڈے، غلیلیں، قنچے، اور نمک کے پیکٹ برآمد،دہشت گردی اور سازش مجرمانہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج،ملزمان سے 54 ڈنڈے، 37 غلیلیں، سینکڑوں کی تعداد میں قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمد، مذکورہ سامان مذہبی سیاسی جماعت کے کارکنان میں تقسیم کیا جانا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مذہبی سیاسی جماعت کے پرتشدد احتجاج و ریلی کے لئے خطرناک اشیاء کی ترسیل کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا، ڈنڈے، غلیلیں، قنچے، اور نمک کے پیکٹ برآمدہوئے،دہشت گردی اور سازش مجرمانہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان سے 54 ڈنڈے، 37 غلیلیں، سینکڑوں کی تعداد میں قنچے اور نمک کے پیکٹ برآمدہوئے، مذکورہ سامان مذہبی سیاسی جماعت کے کارکنان میں تقسیم کیا جانا تھا، مذکورہ سامان 10 اکتوبر کو پر تشدد ریلی کے ارکان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال کے لئے مہیا کیا جانا تھا، چکلالہ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے ڈنڈے، غلیلیں، قنچے، اور نمک کے پیکٹ برآمد ہوئے، چکلالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا، سیاست کی آڑ میں پرتشدد سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا شہریوں پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔