LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پنجاب کے سپر اسٹار سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا حسن ابدال میں فیصلہ کن ایکشن

Share

اسلام آباد  (اردو ٹائمز)— پنجاب کے سپر اسٹار سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا حسن ابدال میں فیصلہ کن ایکشن
مشہور میاں جی ہوٹل سیل، مالک گرفتار، مہنگے نرخ، ناقص صفائی، باسی گوشت اور مضر صحت اشیاء تلف — ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم
ریاستی رٹ اور قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ، پنجاب کے سپر اسٹار سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے حسن ابدال میں فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے عوامی صحت اور جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر کو بے نقاب کر دیا۔

کارروائی کے دوران مشہور میاں جی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ میں مہنگے نرخ، باسی گوشت، ناقص صفائی، گندا کچن، سڑا ہوا آئل اور مضر صحت کھانے برآمد ہوئے۔ تمام اشیاء موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔ مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا اور حوالات منتقل کر دیا گیا۔

واضح کیا گیا ہے کہ عوام کی صحت، معیارِ زندگی اور اشیاء خوردونوش کی شفاف فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ کسی بھی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

عوامی شکایات پر لبیک کہتے ہوئے کارروائی کا دائرہ بڑھایا گیا اور غیر قانونی تجاوزات و ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف بھی فوری ایکشن لیا گیا، دو ویگنوں کو تھانہ منتقل کروا دیا گیا۔

ریاستی اداروں کا مؤقف ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ناجائز منافع خور، ملاوٹ مافیا اور غیر قانونی کاروبار چلانے والوں کے لیے پنجاب کی زمین تنگ کر دی جائے گی۔

شہریوں نے اس کارروائی کو بروقت اور غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ یہ دبنگ اقدام اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ریاست عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو بھی عوامی مفاد کے خلاف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پنجاب کے سپر اسٹار سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھری اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کا ویژن ہے اور اس پر ہر قیمت پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

یہ کارروائی ایک واضح پیغام ہے کہ ریاستی ادارے متحرک ہیں، قانون کی گرفت مضبوط ہے اور عوامی مفاد کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X