اسلام آباد (اردو ٹائمز) اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف
شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
8 کاروائیوں کے دوران 3 نائجیرین باشندوں سمیت 6 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 1کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 71 کلوگرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
فتح جنگ روڑ اٹک کے قریب گاڑی سے 2.400 کلو چرس برآمد ۔ملزم گرفتار
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
دیگر کاروائیاں
علامہ اقبال ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں کینیڈا بیجھے جانیوالے پارسل میں قالین میں جذب 26.55 کلو آئس برآمد
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 30 گرام ویڈ برآمد
علامہ اقبال ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں امریکا سے آنیوالے پارسل سے 2 کلو ویڈ برآمد
جناح ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں آسٹریلیا بیجھے جانیوالے پارسل میں جیکٹ میں جذب8.44کلو آئس برآمد
مہران ٹاؤن کراچی میں کوریئر آفس میں کینیڈا بیجھے جانیوالے پارسل میں جیکٹ میں جذب 5.026 کلو آئس برآمد
بیلا روڑ اسلام آباد کے قریب 1 خاتون سمیت 3نائجیرین باشندوں کے قبضے سے 700 گرام آئس اور 50 گرام کوکین برآمد ۔ملزمان گرفتار
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بس میں سوار 2ملزمان کے قبضے سے 26.400 کلو چرس برآمد
کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔