اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی موثر کارروائی – ایم/ایس زبیر فیڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ. سے 22 کروڑ روپے کے ڈیفالٹڈ بینک قرض کی مکمل وصولی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز): ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی موثر کارروائی – ایم/ایس زبیر فیڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ. سے 22 کروڑ روپے کے ڈیفالٹڈ بینک قرض کی مکمل وصولی
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی اہم کامیابی
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے انکوائری نمبر 98/2025 کے تحت ایم/ایس زبیر فیڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ. سے 22 کروڑ روپے کے ڈیفالٹڈ بینک قرض کی مکمل وصولی کر لی۔
یہ انکوائری حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ کے قرض کی عدم ادائیگی کے حوالے سے جناب سلمان عارف کی شکایت پر شروع کی گئی تھی۔ انکوائری افسر سب انسپکٹر کاشف محمود نے معاملے کو پیشہ ورانہ مہارت سے آگے بڑھایا جس کے نتیجے میں قرض دار نے تمام واجب الادا رقم ادا کر دی۔
حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ نے باقاعدہ طور پر تصدیق کی ہے کہ قرض مکمل طور پر ادا کر دیا گیا ہے اور کوئی رقم واجب الادا نہیں رہی۔
یہ کامیابی بینکاری شعبے کی سالمیت کے تحفظ اور مالیاتی معاملات میں احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ایف آئی اے کے عزم کا مظہر ہے۔

