اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان کی ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر میں عمان کو پانچ گول سے شکست ۔۔۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) عمان کے شہر مسقط میں جاری مینز و ویمنز فائیو اے سائیڈ انڈر 18 ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان نے عمان کو 0-5 سے شکست دیدی،
پاکستان کی جانب سے عثمان نے دو ، عدیل ، یحییٰ نجیب اور فرحان اسلم نے ایک ایک گول سکور کیا۔
پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی سمیت پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کمیٹی چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار و چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپین سمیع اللہ خان سمیت ممبران نے قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات ک اظہار کیا ۔
پاکستان مینز ٹیم دوسرا میچ 20 جولائی: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – رات 9:30 بجے، 21 جولائی: پاکستان بمقابلہ بھارت – رات 9:30 بجے، 23 جولائی: پاکستان بمقابلہ عمان – شام 6:00 بجے، 23 جولائی: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – رات 9:30 بجے ،24 جولائی: پاکستان بمقابلہ بھارت – رات 9:00 بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کے میچز شیڈول کےمطابق 20 جولائی: پاکستان بمقابلہ عمان – شام 7:30 بجے، 21 جولائی: پاکستان بمقابلہ ایران – رات 8:00 بجے، 23 جولائی: پاکستان بمقابلہ عمان – شام 7:30 بجے، 24 جولائی: پاکستان بمقابلہ ایران – رات 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

