اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان میں قازق کریشی کھیل کے فروغ، کوچنگ, ایتھلیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان میں قازق کریشی کھیل کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، قازقستان کے تعاون سے انٹرنیشنل قازق کریشی کوچنگ اینڈ ایتھلیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن نے کیا جبکہ آرمی فٹنس اینڈ سپورٹس ڈاٸریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر کرنل نبیل احمد رانا، پاکستان قازق کریشی فیڈریشن کے سیکرٹری میجر نوید افضل سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ سات روزہ تربیتی پروگرام میں ملک بھر سے کھلاڑی شریک ہیں جنہیں قازقستان کے ماہر کوچز جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن نے کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے دوستک اسپورٹس سینٹر کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس ڈپلومیسی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستانی کھلاڑی اولمپک گیمز میں بھرپور انداز میں شرکت کریں اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔پاکستان قازق کریشی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل میجر نوید افضل نے کہا کہ فیڈریشن ملک بھر میں قازق کریشی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات، عالمی معیار کی تربیت اور بین الاقوامی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔



