LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کا پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل اور ان کی دادرسی کے لئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کا پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل اور ان کی دادرسی کے لئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد ۔ پولیس افسران کے سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس افسران و جوانوں کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ انہوں نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے۔ ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفیئر ، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے ۔بعد ازاں ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے سکیورٹی ڈویژن میں تعینات قومی باکسر کانسٹیبل محمد وسیم کے ساتھ ملاقات کی ۔انہوں نے محمد وسیم کی شاندار کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X