LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر نے اسلام آباد پولیس کے جدید تعمیراتی منصوبوں، ادارے کی انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن، افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعارف کروائے گئے ویلفیئر انیشییٹوز اور مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر نے اسلام آباد پولیس کے جدید تعمیراتی منصوبوں، ادارے کی انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن، افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعارف کروائے گئے ویلفیئر انیشییٹوز اور مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے تمام افسران کو ترقیاتی و فلاحی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسلام آباد پولیس کو ایک جدید، موثر اور عوام دوست فورس کے طور پر مزید مضبوط بنایا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے آئی جی جنرل سید عنایت علی شاہ، ایس ایس پی ماڈل پرزنز علی اکبر، ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد اسلام آباد پولیس کے جاری ترقیاتی منصوبوں، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے، انفراسٹرکچر کی بہتری، افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات اور مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔اجلاس کے دوران اسلام آباد پولیس کی جدید تعمیراتی اسکیموں، نئی عمارتوں اور سہولیات کی تعمیر، موجودہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، دفتری و آپریشنل استعداد میں اضافے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعارف کرائی گئی مختلف ویلفیئر انیشی ایٹوز، رہائشی سہولیات، طبی امداد، تعلیمی معاونت اور دیگر رفاہی پروگراموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مزین اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا بروقت اور معیاری تکمیل کے ساتھ مکمل ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ تمام منصوبوں کی نگرانی مو¿ثر انداز میں کی جائے اور ان کی تکمیل میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے تاکہ دستیاب وسائل کا بہترین استعمال ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و جوان ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ سہولیات اور بہتر کام کے ماحول کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ جدید انفراسٹرکچر، بہتر انتظامی نظام اور موثر ویلفیئر اقدامات نہ صرف فورس کی کارکردگی میں اضافہ کریں گے بلکہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سروسز کے معیار کو بھی مزید بہتر بنائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے اور مقررہ اہداف کے مطابق ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اسلام آباد پولیس کو ایک جدید، مو¿ثر، فعال اور عوامی توقعات پر پورا اترنے والی مثالی پولیس فورس کے طور پر مزید مستحکم کیا جا سکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X