اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس اور نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کے سینئر افسران کا اہم اجلاس
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس اور نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کے سینئر افسران کا اہم اجلاس ۔پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ منصوبوں، جدید آئی ٹی انیشییٹوز، رہائشی و تعلیمی سہولیات، صحت و ویلفیئر پروگرامز اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی نے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے، جدید ٹیکنالوجی کے مو¿ثر استعمال اور ملازمین و ان کے اہل خانہ کی فلاح کے لیے مربوط اقدامات کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس اور نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کے سینئر افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ منصوبوں، جدید آئی ٹی انیشی ایٹوز، رہائشی و تعلیمی سہولیات، صحت و ویلفیئر پروگرامز اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے، جدید ٹیکنالوجی کے مو¿ثر استعمال اور پولیس ملازمین و ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مربوط اور دیرپا اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل کے تمام ویلفیئر منصوبوں کو مزید مو¿ثر، شفاف اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا تاکہ پولیس فورس کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ، اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی نے شرکت کی ۔اجلاس میں مجموعی سکیورٹی صورتحال، آپریشنل سرگرمیوں، تفتیشی امور، تربیتی اقدامات اور عوام کو بہتر پولیسنگ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افسران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام شعبہ جات کے درمیان مو¿ثر کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام، بروقت رسپانس اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔ اجلاس میں آئندہ کے لیے مو¿ثر حکمتِ عملی اور ترجیحی اہداف کے تعین پر بھی اتفاق کیا گیا




