LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاو¿ن جاری

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاو¿ن جاری۔ سنگین جرائم میں ملوث12مجرمان اشتہاریوں سمیت28جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔اس سلسلے میں تھانہ آبپارہ،تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ رمنا، تھانہ سمبل، تھانہ ترنول، تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ کھنہ ، تھانہ بہارہ کہو،تھانہ پھلگراں اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2,720 گرام چرس،350 گرام ہیروئن، 305 گرام آئس،10 بوتل شراب اور مختلف بور کے 11 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 12مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X