LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی، اسلام آباد زون

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — لائبہ اعجاز کیس میں ‏ایف آئی اے میں مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انکوائری نمبر RE-837/2026 کی تکمیل کے بعد لائبہ اعجاز کیس میں ملزمان محمد نعمان ولد بدی الزمان اور فاطمہ سرور کے خلاف مقدمہ نمبر FIR-AHTC-ICT-977/26 مورخہ 10 اکتوبر 2026 بموجب دفعات 419، 420 اور 109 پی پی سی بمع دفعات 18 اور 22 ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت درج کر لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے شکایت کنندہ امجد الرحمٰن کی بھانجی لائبہ اعجاز سے امریکہ ویزا فراہم کرنے اور اسکالرشپ دلوانے کے بہانے 93 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزمان نے جعلی اسکالرشپ ایوارڈ لیٹرز، یونیورسٹی ایڈمیشن آفر لیٹرز اور فیس پیمنٹ رسیدیں تیار کر کے متاثرہ خاندان کو دھوکے میں رکھا۔ 29 لاکھ روپے لائبہ اعجاز کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اور باقی رقم نقد ادا کی گئی۔ اس سنگین مالی دھوکہ دہی اور ذہنی اذیت کے نتیجے میں متاثرہ لائبہ اعجاز انتقال کر گئیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر زبیر کمال انجام دیں گے اور مقدمے ملوث میں کسی بھی دیگر شخص کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ لائبہ اعجاز کے ساتھ ہونے والے اس سنگین جرم میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download