LOADING

Type to search

پاکستان

ہری پور (اردو ٹائمز) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سپیشل ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران ، اہلکاروں، ریسکیو اور فلاحی تنظیموں کے کارکنان کے اعزاز میں پاسبان انسانیت تقریب کا انعقاد

Share

ہری پور (اردو ٹائمز) ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سپیشل ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران ، اہلکاروں، ریسکیو اور فلاحی تنظیموں کے کارکنان کے اعزاز میں پاسبان انسانیت تقریب کا انعقاد

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حمیرہ محمود ، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک عمیر خالد، نائب صدر عبد الباسط، سارک ممبر و سابق صدر چیمبر سید صفدر زمان شاہ نے ان ہیروز میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ہال میں پاسبان انسانیت تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حمیرہ محمود ، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملک عمیر خالد، چٸیرمین لاء اینڈ آرڈر کمیٹی ملک سعید اختر ، نائب صدر عبد الباسط، سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، معروف اسکالر ڈاکٹر عبدالمھیمن، ڈاکٹر سکندر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،

اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران موجود تھے ڈی پی او شفیع ہری پور چیمبر آف کامرس کے صدر ملک عمیر خالد، نائب صدر عبد الباسط اور ان کی ٹیم کی اس کاوش کو سراہا ہوئے خراج تحسین پیش کیا انھوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے،

رمضان المبارک کے مہینے میں تاجر برادری اور شہریوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں ہم سب نے مل کر اس شہر اور ضلع کے لئے کام کرنا ہے

صدر چیمبر آف کامرس ملک عمیر نے کہا کہ تاجر برادری اور عوام کی خدمت کرنے اہلکار اور کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں جو کہ اپنی ڈیوٹی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کی ہے ان کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے تاکہ وہ مستقبل میں اسی جذبہ کے ساتھ اپنا کام اور کردار ادا کر سکیں-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X