راولپنڈی (اردو ٹائمز) پہلی ٹوئن سٹی گیمز2026ء رواں ماہ شروع ہونگی ،سویراخان پہلے مرحلے میںجڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد جبکہ دوسرے مرحلے میں بین الصوبائی مقابلے ہوں گے
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) پہلی ٹوئن سٹی گیمز2026ء رواں ماہ شروع ہونگی ،سویراخان
پہلے مرحلے میںجڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد جبکہ دوسرے مرحلے میں بین الصوبائی مقابلے ہوں گے
گیمز فروری سے دسمبر 2026ء تک جاری رہیں گی، رمضان المبارک سے پہلے کیلنڈر جاری کردیا جائے گا
پہلی ٹوئن سٹی گیمز2026ء رواں ماہ شروع ہونگی ،جن کا کیلنڈر رمضان المبارک سے پہلے جاری کردیا جائے گا، رمضان المبارک کے دوران بھی انڈور گیمز کا انعقاد کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں بین الصوبائی مقابلے ہوں گے۔ یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) راولپنڈی کی ڈائریکٹر کوآرڈنیشن سویرا خان نے بتایا ہے کہ پہلی ٹوئن سٹی گیمز میں آرچری، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، بیس بال، باکسنگ، کرکٹ، چیس، سائیکلنگ،ہاکی، فٹبال،فٹسال، والی بال، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، سوئمنگ، ویٹ لفٹنگ، رسہ کشی اور ریسلنگ سمیت 20سے زائد کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں گے۔ پہلی ٹوئن سٹی گیمز راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف وینیوز پر ہوں گی جن کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ 13اور 14فروری کویوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کی اہم میٹنگز ہوں گی جن میں آرگنائزنگ کمیٹیوں کی حتمی تشکیل اور اعلان کیا جائے گا۔ٹوئن سٹی گیمزفروری میں شروع ہوں گی اور دسمبر2026ء تک جاری رہیں گی۔

