راولپنڈی (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور چیف ٹریفک آٖفیسر فرحان اسلم کے احکامات پر ٹریفک کا شکایت سیل برانچ عوام الناس کی خدمت میں مصروف عمل
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور چیف ٹریفک آٖفیسر فرحان اسلم کے احکامات پر ٹریفک کا شکایت سیل برانچ عوام الناس کی خدمت میں مصروف عمل،گزشتہ ماہ ٹریفک پولیس کو مختلف پلیٹ فارمز سے مختلف نوعیت کی571شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 501شکایات کو فوری طور پر حل کر دیا گیاجبکہ70شکایات پر انکوائری کا عمل جاری ہے۔ شکایات کے بروقت ازالہ89.50 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارا کام شہریوں کی خدمت ہے اور انکی شکایات کو فوری حل کرنا ہے ہمارا کام اسوقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک شکایت کنندہ مطمین نہیں ہو جاتاانکا مزید کہنا تھا کہ شکایات کے فوری ازالہ سے شکایت کنندہ میں پولیس کا مثبت تاثر اجاگر ہوتا ہے۔شہری کسی قسم کی ٹریفک شکایت و رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن051 9274843پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

