اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلمان ظفر نے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلمان ظفر نے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔دونوں افسران نے شہریوں کی شکایات اور مسائل کو تفصیل سے سنا اور ان کے فوری حل اور بروقت دادرسی کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر، میرٹ اور قانون کے مطابق حل کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے دی جائے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو بروقت اور مؤثر دادرسی فراہم کرنا، پولیس افسران اور شہریوں کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، ان کے مسائل کے بروقت حل اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو اپنی شکایات پیش کرنے اور ان کے حل کے لیے مؤثر پلیٹ فارم میسر آ سکے









