اسلام آباد (اردو ٹائمز) دھماکہ شازیہ مری کی شدید مذمت، دہشت گردی کو انسانیت اور امن پر حملہ قرار
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) دھماکہ شازیہ مری کی شدید مذمت، دہشت گردی کو انسانیت اور امن پر حملہ قرار
اسلام آباد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے پر مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹریز شازیہ مری نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کی شہادت انتہائی دلخراش اور ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ نہ صرف انسانی جانوں پر حملہ ہے بلکہ دین اور ملک کے امن کے خلاف بھی ایک گھناؤنی کارروائی ہے۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ شازیہ مری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعا کا بھی اظہار کیا۔
مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

