اسلام آباد (اردو ٹائمز) عبادت گاہ پر حملہ انسانیت کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے،سربراہ پاکستان عوامی قوت پارٹی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) عبادت گاہ پر حملہ انسانیت کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے،سربراہ پاکستان عوامی قوت پارٹی دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے، پاکستان عوامی قوت پارٹی معصوم نمازیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن کارروائیاں ناگزیر ہیں چیرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ
مرکزی چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے ترلاہی میں امام بارگاہ پر ہونے والے اندوہناک خودکش دھماکے کی نہایت سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف اعلانِ جنگ قرار دیا ہے۔
انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم عبادت گزاروں کو نشانہ بنانے والے درندہ صفت دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے سفاک عناصر دین، انسانیت اور پاکستان تینوں کے دشمن ہیں اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
خاقان وحید خواجہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک اور دھماکے میں زخمیوں کے علاج معالجہ کے حوالےسے راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال لہتراڑ روڑ میں ایمرجنسی نافذ کر دی ھے اور تمام زخمیوں کا مفت علاج کیا جا رہا ھے ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت عطا کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے زور دیا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں سمیت تمام عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ صفت دہشت گرد پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اور بلا امتیاز کارروائیاں ہی امن کی ضمانت ہے اور پوری قوم کو ایک صف پر متحد ہو کر اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔

