اسلام آباد (اردو ٹائمز) مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ
مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ، انیلہ ایاز چوہدری نے مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعہ کی نماز کے دوران پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ نہایت قابلِ مذمت اور دل دہلا دینے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نماز کی ادائیگی کے دوران جان کی بازی ہارنے والے افراد بلاشبہ شہداء کے درجے پر فائز ہیں اور پوری قوم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
انیلہ ایاز چوہدری نے واقعے میں ملوث عناصر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانوں کے قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں اپنے فعل کا انجام بھگتنا ہوگا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس کی سیکیورٹی کو مؤثر اور فول پروف بنایا جائے تاکہ عبادت گاہوں کو دوبارہ ایسے واقعات کا نشانہ نہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کا تقدس ہر صورت یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔



