LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کےلیے سی ڈی اے نے ٹینڈر جاری کر دیا۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی۔12 کے قریب نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیےٹینڈر جاری کر دیا۔ سی ڈی اے نے ای بڈنگ کے ذریعے ٹینڈر طلب کی ہے۔

سی ڈی اے نے12کروڑ روپے کی بڈسیکیورٹی لازمی قراردے دی،آخری تاریخ 16 فروری ہے، سی ڈی اے ٹینڈر کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم منصوبہ ای پی سی موڈ پر تعمیر ہوگا۔

اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح کے کرکٹ ایونٹس کے انعقاد میں بھی سہولت ملنے کی توقع ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X