اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔ غیرقانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لانے سمیت۔سنگین جرائم،قتل و اقدام قتل میں ملوث ملزمان، اشتہاری مجرمان اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے ممبران کی گرفتاری،غیر قانونی اسلحہ،منشیات فروشوں، موٹر سائیکل و کارچورں اور پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیں،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا ، ایس پی انڈسٹریل ایریا زون، انڈسٹریل ایریا زون کےایس ڈی پی اوز ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ڈی آئی جی اسلام آبادنے تمام افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے تمام افسران کو مزید ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا غیرقانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جاںٔیں، جرائم کے انسداد کے لئے تما م تر وسائل بر وے کار لا تے ہو ئے قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کئے جائیں، اشتہاری مجرمان اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے ممبران کے خلاف ٹا رگٹیڈ آپر یشنز کئے جائیں،غیرقانونی اسلحہ،منشیات فروشوں، موٹر سائیکل ،کارچورں ،پتنگ بازی ،پتنگ فروشوں اور قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جائیں





